|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2018

کوئٹہ: مسلم لیگ(ن) کے ترجمان نے شیخ جعفر خان مندوخیل کی وز ارت سے استعفیٰ دینے اورتحریک عدم اعتماد میں شامل کا عندیہ دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صورتحال کا اندازہ تھا۔ جعفر خان مندوخیل کے استعفیٰ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انکامنظر عام سے اچانک غائب ہو جانااس بات کا اظہار ہے کہ وہ بھی حکومت ،جمہوری اداروں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والوں شامل ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ہم اور ہمارے اتحادی اسمبلی فلور پر اکثریت کے ساتھ جمہو ریت کا جمہوری طریقہ کا ر کے مطابق دفاع کرینگے ۔جبکہ جمہو ریت مخالف عنا صرانشاء اللہ شکست سے دوچار ہوگے۔