|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2018

خضدار : میونسپل کارپوریشن خضدار کی جانب سے شہر کی صفائی کے لئے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پانچ ٹریکٹر ،ایک سیوپنگ مشین ،ایک گارج بیچ کنٹینر ،دس ڈسٹ بین کنٹینر ،اور دیگر آلات کی خریداری مکمل ،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی ،میئر خضدارمیر عبدالرحیم کرد ،ڈپٹی مئیر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،ڈپٹی چیئرمین ڈٖسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین میر خالد بزنجو اور سابق تحصیل ناظم خضدار میر یونس عزیز زہری اور چیف آفسر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم عمرانی نے خریدی گئی ۔

ٹریکٹروں و دیگر مشنری کی چابیاں کارپوریشن کے ڈرائیوروں کے حوالہ کر دیا قبل مشنری کی تقریب رونمائی ہوئی اور چیف آفیسر عبدالقیوم عمرانی نے ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کو خریدی گئی ۔

مشنری کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے ممبران، حافظ حمید اللہ مینگل، رئیس جاوید سوز مینگل،محمد بخش مینگل، رئیس بشیراحمد مینگل، منیراحمد بلوچ،عبدالصمد کرد،ڈاکٹر محمد بخش مینگل،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رئیس بشیر احمد مینگل اور دیگر بھی موجود تھے ۔

افتتاحی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدارمحل و وقوع کے لحاظ سے مرکزی سٹی کے طور پر متعارف ہورہاہے، سی پیک منصوبے کے بعدخضدار سٹی کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہواہے۔

خضدار شہر کی تزئین وآرائش اور اس کی اہمیت کو مذید اجا گر کرناہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے اور ہم سب نے مل کر اس شہر کو بارونق بنانے کے لئے آگے بڑھنا ہے، دو کروڑ روپے کی رقم سے خضدار شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے نئی مشینری کی دستیابی میونسپل کارپوریشن کے کام کو اور زیادہ آسان بنائے گی۔

خضدار سٹی صوبے کے بڑے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، جس کی آبادی و کاروبار میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے اس ہجم کے حساب سے مشینری کی سہولت و دستیابی اہم ضرورت بن چکی تھی امید کی جاتی ہے کہ اب شہر میں صٖائی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوگی اور صفائی کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کردڈپٹی میئرخضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار عبدالقیوم عمرانی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر شہر کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کریں اور ہمیں یہ خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے اپنے دور میں کافی حد تک شہر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

خضدار میں صفائی کی نظام ماضی کے ادوار سے کافی بہتر اور حوصلہ افزا ہے دیگر بڑے ڈویلپمنٹ کے بعد اب دو کروڑروپے کی مشینری کا آنا ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے اور اس سے ہم شہر کی تزئین و آرائش مذید موثر انداز میں کرسکیں گے اور یہ سہولت ہمیں دستیاب ہوگئی ہے کہ خضدار سٹی کی رونق کو بحال کیا جائے ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں اور دکاندار وتاجروں کو کوئی بھی تکلیف نہ ہو اور شہر کی صفائی بہتر انداز میں حل ہو۔جس کے لئے بدستور کام جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹریکٹرز آچکے ہیں جب کہ آئندہ چند روز میں صفائی کے لئے اور مشینری بھی لاہور سے خضدار پہنچ جائیگی اور عملے کے کام میں مذید آسانی پید ا ہوگی اور شہر سے کچر اٹھانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے گا۔۔۔