|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2016

ممبئی: بھارت میں ایک خاندان کے چار افراد نے دو کھرب روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں جبکہ بھارتی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔مذکورہ خاندان کے سربراہ عبدالرزاق محمد سید ان کے بیٹے عارف عبدالرزاق سید ان کی بیگم رخسانہ اور بہن نورجہان نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں جن کی مالیت دو کھرب روپے بتائی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک ایسے ہی واقعہ میں ایک صاحب نے اپنے اثاثے 65000 کروڑ روپے بتائے تھے۔ مگر سید خاندان کے اثاثے اس سے تین گناہ زیادہ ہیں بھارت کی جانب سے نئے قانونی سہولت کو غلط استعمال کیا جارہا ہے لوگ اپنے غلط اثاثے ظاہر کررہے ہیں ۔تاہم مرکزی وزارت خزانہ ان تمام اثاثوں کی چھان بین کر رہی ہے احمد آباد کے ایک تاجر نے 130 ارب کے اثاثے ظاہر کے تھے جو غلط ثابت ہوئے ان سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا ممبئی میں مذکورہ خاندان کوئی دولت مند خاندان نہیں ہے ایک عام سا خاندان ہے بہر حال یہ تحقیق ہو رہی ہے کہ مذکورہ خاندان نے ایسا کیوں کیا یہ خاندان حال ہی میں اجمیر شریف سے ہجرت کر کے ممبئی آئی ہے ۔