|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2017

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے اور جس طرح بے گناہ مزدوروں کو آزادی پسند گروپ نے قتل کیا ہے قبائلی روایات کو پامال کیا گیاان بیانات واقدامات کے بعد ان نام نہاد آزادی پسند عناصر کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے کھل کر سامنے آگیا ہے ۔

تمام سیا سی جماعتوں اور امن پسند عناصر کو ان اقدامات کے خلاف بھر پور اپنا ردعمل دینا چا ہئے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیدہ گروک روڈ پر پندرہ بیگناہ مزدوروں کو بلوچستان کے آزادی پسند گروپ نے قتل کرکے بی شرمی کی انتہاکرد نیشنل پارٹی بلوچ مسلح انتہاپسند عناصر کی مزدور دشمن اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ مزدور خاندانوں سے اپنی دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

یاد ر ہے کہ بلوچستان میں کام کرنے والے مزدوروں کو مختلف اوقات میں اسی طرح اغوا کرکے قتل کرنے کی ان عوام دشمن قوتوں کی متعدد کاروائیاں پہلے بھی ریکارڈ پر موجوہیں نیشنل پارٹی دہشت گرد گروپوں کے ان اقدامات کی پہلے بھی مذمت کرچکا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ 

بلوچستان میں میں یہ دہشت گرد عناصر کو بعض اوقات ہومن رائٹس کی مقامی اور بین القوامی اداروں کی بھرپور مدد و سپورٹ حاصل رہی ہے اور اب بھی ہے۔ ان واقعات کے بعد بین القوامی و ملکی ہومن رائٹس کی آرگنائزیشن کو ان نام نہاد آزادی پسند گروپوں کے خلاف بھرپور اقدام اٹھانا چا چا ہئے ۔

گز شتہ دنوں ان دہشت گرد گروپ کے سرغنہ اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے ماتحت کام کرنے والے مسلح گروپس کو ہدایت کی تھی کہ جہاں بھی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حاصل بزنجو اور ڈاکٹر مالک بلوچ نظر آئیں ان کو نشانہ بنایا جائے۔ 

ان بیانات و اقدامات کے بعد ان نام نہاد آزادی پسند عناصر کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگیا ہے تمام سیاسی جماعتوں اور امن پسندعناصر کو ان اقدامات کے خلاف بھر پور اپنا ردعمل دینا چاہیے۔