ملٹی میڈیا

|

وقت اشاعت :   October 23 – 2024


ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے تعاون سے ڈیجیٹل سیفٹی کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل حفاظت مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے تعاون سے نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل حفاظت مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے میں ٹک ٹاک کی جانب سے کری ایٹرز کو6 شعبوں میں مختصر اور مؤثر ویڈیوز تیار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

ان 6 شعبوں میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراس کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ  اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی  ٹولز کو سمجھنا  اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات شامل ہیں۔ مقابلے کے ذریعے ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مقصد پلیٹ فارم کے صارفین کو ڈیجیٹل سیفٹی کا پیغام پھیلانے اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رُجحان کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس مقابلے میں شرکت سے صارفین دوسروں کو ذمہ دارانہ آن لائن طرز عمل کے بارے میں آگاہی دینے میں کردار ادا کریں گے اور سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تخلیق میں حصہ لیں گے۔ ٹک ٹاک اورپی ٹی اے کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی اور تحفظ کو بڑھانے کے مشترکا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

|

وقت اشاعت :   September 5 – 2024


کراچی : پاکستانی شہریوں میں سے 44 فیصد کا یہ خیال ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان ان دنوں شادی کرنا مشکل ہے۔

گیلپ کی جانب سے ملک بھر میں ایک سروے کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ ان افراد سے سوال کیا گیا کہ مخالف سیاسی نظریہ رکھنے والے جیسے ن لیگ یا پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں کے درمیان شادی آسان ہوگی؟

اس سوال کے جواب میں 44 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دیا۔

سروے میں 40 فیصد ایسے لوگ تھے جنہوں نے اس بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ ایسی شادی مشکل نہیں ہے۔

16 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔گیلپ کے اس سروے میں سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلات کا تاثر خواتین، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ مضبوط دکھائی دیا۔

خواتین میں 48 فیصد، مردوں میں 40 فیصد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتیوں کے درمیان رشتوں کو مشکل کہا۔گیلپ کے مطابق اسی طرح دیہی آبادی میں شادی کو مشکل کہنے والوں کی شرح 49 فیصد جبکہ شہروں میں 35 فیصد نظر آئی۔

 

|

وقت اشاعت :   November 11 – 2023


|

وقت اشاعت :   June 16 – 2023