کراچی(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو ہیکل جیکل اور مسٹر بین قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا تھا کہشاہد آفریدی اب تک بڑ ا نہیں ہوا،پڑھے لکھے اور جاہل میں یہی فرق ہوتا ہے، شاہدآفریدی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، لیکن افسوس کہ وہ ابھی تک بڑانہیں ہوا، وہ چاہتے ہیں کہ پرفارمنس نہ دینے پر بھی ان کی تعریف ہو۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگنور کر اگنور، آفریدی کے کیر ئیر کا آخری دور چل رہا ہیان کا کہنا تھا کہ ذاتی اورپروفیشنل زندگی میں فرق ہوتا ہے، شاہدآفریدی زبان کے بجائے بلے سے کھیلیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ کو فالو نہ کریں، ان کا کیرئیر تباہ ہوجائے گا۔ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کوسنجیدہ نہیں لیناچاہیے، ان کے ساتھ کڑوا کڑوا تھو تھو، میٹھا میٹھا ہپ ہپ والا مسئلہ ہے۔