|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2013

Pakistan-MQMChallenge_12-4-2013_128937_lکراچی(آزادی نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں کی گئی حلقہ بندیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، عدالت کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہر میں کی گئی حلقہ بندیاں غیرآئینی اور غیرجمہوری ہیں، کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ا یم کیو ایم کی درخواست ڈاکٹر فاورق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حلقہ بندی انتخابات سے قبل بڑی دھاندلی کے برابر ہے، سیاسی مقاصد کیلئے غلط حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں،حلقہ بندیاں غیرآئینی اور غیرجمہوری ہیں۔ضلع جنوبی اور ملیر میں کی گئی حلقہ بندیاں ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،عدالت نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے۔فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ہرضلع کونسل میں یونین کونسل کی آبادی یکساں ہونی چاہیے ، کہیں 40 سے 50 ہزارآبادی پر اور کہیں 10 سے 15 ہزار آبادی پر حلقے بنائے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ یوسی کومیونسپل کارپوریشن میں شامل کرنا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی کی میئر شپ کو زبردستی ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔