|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2013

imagesکوئٹہ (پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ پنجگور کے ڈی آر او ‘ آر او کا جانبدارانہ رویہ اور غیر قانونی طریقے سے آئے روز سرکاری مشینری کو نامزد امیدوار کیلئے استعمال کرنا اور غیر قانونی طریقے سے فہرستوں کی تبدیلی اور سرکاری پارٹیوں کے امیدواروں کو اپنی مرضی و منشاء سے کامیاب کروانے کیلئے فہرستیں تبدیل کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا ایسے جانبدار اور سرکار نواز ڈی آر او ‘ آر او الیکشن کی شفافیت کو عملی طور پر پروگندا کر رہے ہیں الیکشن کمیشن ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے جانبدار آر او ‘ ڈی آر او کو فوری تبدیل کرکے شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں کیونکہ ان کی موجودگی میں غیر جانبدار الیکشن ممکن نہیں دریں اثناء پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوامی پمپ سریاب روڈ پر جلسہ عام منعقد ہوا اسی طرح سے حلقہ 29 میں کارنر میٹنگز‘ چمن پھاٹک پر کشانی ہاؤس ‘ بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس کی کارنر میٹنگ مگسی جرگہ ہال جبکہ حلقہ پی بی 53 کا کارنر اجلاس ٹی بی سینٹوریم کالونی منعقد ہوا پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے انتخابی دفاتر کا حلقہ 26‘ حلقہ 54 سمیت دورہ کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ اختر حسین لانگو ‘ ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری ‘ موسیٰ بلوچ ‘ یونس بلوچ ‘ بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء ٹکری نذر مینگل ‘ جماعت اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی ‘ بی این پی کے بلدیاتی امیدواران میر جمال لانگو ‘ سابق کونسلر حاجی علی حسن زئی ‘ علی بخش رند ‘ ملک قادر بلوچ ‘ ثناء مسرور بلوچ ‘ الٰہی بخش بلوچ ‘ مصطفی مگسی ‘ شکاری ستار بلوچ ‘ میر غلام رسول مینگل ‘ علی احمد لہڑی ‘ ناصر کاسی ‘ آغا غنی ‘ 53 سے امیدوار عارف بلوچ ‘ صوفی حسین ‘ عبدالحی کھیازئی ‘ ہزار خان سمالانی نے مختلف پروگرامز سے خطاب کیا اس موقع پر بی این پی کے میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور اور بہت علاقوں میں سرکاری افسران ‘ آر او ‘ ڈی آر او جانبداری کی بجائے صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں سرکاری مشینری کو سرکاری جماعتوں کیلئے استعمال کرنا باعث تشویش عمل ہے انتخابات غیر جانبدار ہونے چاہئیں ایسا نہ ہو کہ 11مئی کی طرح جعلی قیادت کی راہ ایک بار پھر ہموار کی جائے پنجگور میں الیکشن کی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے سے گریز نہیں کیا جا رہا سرکاری افسران قوانین اور الیکشن ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں اگر انہوں نے جانبدارانہ رویہ ترک نہ کیا تو خود غیر قانونی اقدامات کے مرتکب قرار پائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام بی این پی کے امیدواروں کو بلوچستان بھر میں کامیاب کرائیں اور ایسے مفاد پرست ‘ موقع پرست لوگوں کو رد کریں جو بلوچستان کے اجتماعی ‘ قومی مفادات کیلئے سیاست نہیں بلکہ اپنے گروہی مفادات کو مدنظر رکھ کر عوام کو بیوقوف بنائیں پارٹی کے امیدوار مخلص ‘دیانتدار اور باصلاحیت ہیں جو عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی بلدیاتی الیکشن میں آنے کا مقصد ہیں تاکہ عوام کو صحت ‘ تعلیم اور صاف پانی بنیادی ضروریات فراہم کی جا سکیں آج اکیسویں صدی بلوچستان پسماندہ بدحال ہے بلوچستان کی وسیع سرزمین جو قدرتی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود یہاں کے عوام نان شبینہ اور قسم پرستی کی زندگی گزار رہے ہیں اس موقع پر اختر حسین لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں جس طریقے سے جلسوں ‘ کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماع میں پارٹی کو پذیرائی مل رہی ہے آئے روز بڑی تعداد میں عوام کی پارٹی میں شمولیت ہمارے موقف کی تائید ہے کہ عوام آج بھی پارٹی کو مسیحا کا درجہ دیتے ہیں کیونکہ بی این پی بلوچستان کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے 7دسمبر کو بلوچستان کے عوام کلہاڑا پر مہر ثبت کر کے بلوچستان کی بقاء ‘ عوام کی ترقی و خوشحالی ‘ علم و آگاہی کے فروغ اور بنیادی ضروریات کے حصول وطن دوستی کا ثبوت فراہم کریں غلام نبی مری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلا رنگ و نسل کوئٹہ میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاسی ورکر رہے ہیں اس سے یہ امر واضح ہو جاتی ہے کہ بی این پی حقیقی و عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے جلسہ عام میں جماعت اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروق نے مشترکہ طور پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سریاب وارڈ 7سے پارٹی امیدوار ملک قادر بلوچ اور ثناء مسرور بلوچ کی اپنی جماعت کی جانب سے ان کی حمایت کا اعلان کیا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد و محور بھی یہی ہے کہ ہم عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلائیں تاکہ عوام ترقی و خوشحالی کی زندگی گزار سکیں ۔