|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2013

meجوائن ویلی (آزادی نیوز)برازیل میں فٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں نے گراؤنڈ کو اکھاڑہ بنادیا، ایک دوسرے پر حملوں میں خواتین سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر جوائن ویلی میں دو شہروں کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا کہ تماشائی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران میچ ڈیڑہ گھنٹے تک روکنا پڑا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس فائر کرکے حالات کو قابو کیا۔ تصادم میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ ڈاکٹروں کو گراؤنڈ میں لاکر کچھ زخمیوں کا علاج کروایا مگر ایک شخص کی حالت نازک ہونے پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا 80ہزار اہلکار تصادم کے دوران میدان میں موجود تھے مگر دس منٹ کے بعد ہی تصادم کو آنسو گیس فائر کرکے قابو کرلیا گیا گذشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین نے ایک دوسرے کو شدید دھمکیاں دی تھی کہ میچ میں تصادم ہوگا ۔وہاں کے مکین موریا سے جب پوچھا گیا کہ یہ تصادم کیسے ہوا انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو برازیل کے ہر ادوار میں ہوتا رہا ہے جب شہریوں کو لڑنا ہوتا ہے تو وہ فٹبال میچ میں بطور شائقین آکر لڑتے ہیں ۔