|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2013

 downloadاسلام آباد(آن لائن)حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کوترجیح دینے کے اعلان کے بعدطالبان نے بات چیت کاآپشن مستردکردیاہے ،کالعدم تحریک طالبان کے رہنماملافضل اللہ نے کہاکہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں ،تحریک طالبان حکومت کے خاتمے اورنفاذشریعت کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملا فضل اللہ کے ترجمان شاکراللہ شاکرنے برطانوی نیوزایجنسی کودیئے گئے اپنے ایک بیان میں حکومت سے امن مذاکرات کومستردکرتے ہوئے کہاکہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں ،حکومت اندرون خانہ فوجی کارروائی کے منصوبے بنارہی ہے ،ہم حکومت کے خاتمے اورنفاذشریعت کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔واضح رہے کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کوترجیح دینے کااعلان کیاتھا۔