|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2013

458163297-jpg_165538دبئی(آزادی نیوز) دبئی میں دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکانے پاکستان کو2وکٹوں سے شکست دیدی ،سری لنکانے 285رنزکاہدف 8وکٹوں کے نقصان پرپوراکیا،سری لنکاکی جانب سے کمارسنگاکارانے 58رنزبنائے،سری لنکانے دوسراونڈے جیت کر5میچوں کی سیریز1-1سے برابرکردی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان کی اننگز میں احمد شہزاد اور کپتان مصباح الحق کی کاکردگی نمایاں رہی۔ احمد شہزاد نے اس میچ میں سنچری سکور کی جبکہ دوسرے طرف کپتان مصباح الحق نے نصف سنچری بنائی۔ احمد شہزاد نے مجموعی طور پر ایک سو چالیس گیندوں پر ایک سو چوبیس رن بنائے۔شاہد آفریدی کو اس مرتبہ بھی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کر کے پہلے کھلایا گیا اور انھوں نے پندرہ گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے تیس رن بنائے۔سری لنکا کے اٹیک بولر ملنگا نے اپنے دس اوور میں اٹھہتر رن دئیے اور وہ صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں دوسری اننگز میں بالنگ کرنے والی ٹیم کو اوس کی وجہ سے بالنگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے،پہلے ایک روزہ میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان نے تین سو بائیس رن بنائے تھے۔ اس مشکل ہدف کے باوجود سری لنکا صرف گیارہ رن سے یہ میچ ہارا تھا۔سری لنکا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں کلوسیکرا کو سرنگا لکمل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیمتھ کرونارتنے ، تھرمانے کی جگہ کھیلیں گے۔ تھرمانے نے ورزش کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے سری لنکا ٹیم کو مجبوراً ان کی جگہ کرونارتنے کو کھلانا پڑ رہا ہے۔پاکستان نے دوسری طرف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور انھیں کھلاڑیوں کے ساتھ دبئی کے میدان میں اتر رہے ہیں جنھوں نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں گیارہ رن سے کامیابی دلوائی تھی۔