کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پنجگو رکے قریب پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ پنجگور سے تقریباً110کلو میٹر دور تحصیل پروم میں پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا جہاں پک اپ گاڑی میں سوار علی جان ولد رحیم جان اور عبدالباسط ولد مول جان ایرانی حدود میں داخل ہوئے تو ایرانی بارڈر فورس نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی جان جاں بحق جبکہ ڈرائیور عبدالباسط زخمی ہوئے۔بعد ازاں ایرانی فورسز نے لاش پاکستانی حکام کے حوالے کردی۔لیویز کے مطابق دونوں افراد ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرتے تھے ۔یاد رہے کہ پاک ایران سرحد پر اس سے قبل بھی اس نوعیت کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔