|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2014

کراچی( آزادی نیوز) عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبہ سندھ کے 13 اضلاع میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روزنامہ آزادی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے باعث موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست کی تھی جسے حکومت نے منظور کرلیا لہٰذا آج کراچی میں صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جبکہ حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ سمیت 13 اضلاع میں صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رہیں گی۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے آج کوئٹہ میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے اہم مواقعوں پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کی جاتی رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔