|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز)اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی پر مشتمل 3 رکنی خصوصی عدالت مشرف غداری کیس کی سماعت کررہی ہے۔جمعے کومقدمے کی سماعت کے دوران وکیل صفائی انور منصور ایڈووکیٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے غیر قانونی ہونے کے حق میں دلائل دیے، پرویزمشرف کی عدم حاضری پر پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے سابق صدرکو علامتی تحویل میں لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا، عدالت نے اس حوالے سے احکامات 24 جنوری کو میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔