|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2014

اسلام آباد: وفاقی حكومت نے 10 فروری كو مشتركہ مفادات كونسل كا اجلاس اسلام آباد میں طلب كر لیا ہے۔ ذرائع كے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی، ملک میں سیكیورٹی كی مجموعی صورتحال، مردم شماری كے انعقاد، انسداد دہشت گردی كے لئے نئی قانون سازی اور عسكریت پسندوں كے ساتھ مذاكرات، آپریشن یا دونوں آپشنز مسلسل كھلے ركھنے سمیت اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیالات اور اہم فیصلے كئے جائیں گے۔