اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور سرحدی امور سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ پاک آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اورعوامی مقامات پر پر پے در پے حملوں کے بعد پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ان کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی حملوں کئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد ملکی اور غیر ملکی شدت پسند مارے گئے تھے۔