اسلام آباد: چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے جبکہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حاکمیت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
اسلام آباد میں جسٹس خلجی عارف حسین کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ انصاف پر مبنی فیصلوں کے باعث عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے اور مستقبل میں بھی انصاف پر مبنی فیصلے کئے جائیں گے، قوم انصاف اور اداروں کے بہتر کام کرنے سے بنتی ہے، چف جسٹس نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور بنیادی حقوق میں توازن کیلئے مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔