|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2014

پشاور: خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے گذشتہ روز اغوا ہونے والے چونتیس افراد کو رہا کردیا۔ شدت پسندوں نے ہفتہ کو وادی تیراہ کے علاقہ حیدر کنڈاو کے چرس میلے سے قمبرخیل قبیلے کے چالیس افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں اغواء کر لیا تھا۔ دیگر غیر مصدقہ ذرائع نے مغویوں کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ بتائی تھی۔ باوثوق اور آفیشل ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عسکریت پسند اس میلے سے اپنے ساتھ سینکڑوں کلوگرام حشیش اور دوسری نشہ آور اشیا بھی لے گئے۔ رہا نہ کیے جانے والے باقی چھ افراد کا تعلق امن لشکر سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب، خیبر ایجنسی کے علاقے نالامیں شدت پسندوں کے مرکز پردستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں ایک شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔