|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2014

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کررہے ہیں جس میں عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان تعلقات میں تناؤ اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں آج شام ہونے والی اس ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینیٹر رضا ربانی اور مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ موجود ہوں گے، جب کہ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی حامد زاہد شامل ہوں گے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک کو درپیش مسائل، عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان بڑہتی ہوئی تلخی، طالبان سے مزاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں۔  ملاقات  میں 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار سابق صدر کو معاشی حوالوں سے کئے گئے فیصلوں جبکہ زاہد حامد تحفظ پاکستان آرڈیننس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان بڑہتی ہوئی خلیج کے پیش نظر دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔