کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 13کروڑ 61 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 84کروڑ 96لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11اپریل کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9.849ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ 4اپریل کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9.713ارب ڈالر تھے، ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 4کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 98کروڑ 39لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 86کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کی آمد اور انخلا کی کوئی اہم ٹرانزیکشن عمل میں نہیں آئی۔