کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا کہ حکومت کا اپنی فورسز کے ساتھ بلوچستان بھر میں فضائی حملوں کے سلسلوں میں تیزی آئی ۔آج گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بالگتر،کیل کور کے علاقے سری کونرتوک میں آبادی پر بمباری کی جس سے مزار بلوچ کے میتگ میں ۳ خواتین اور ۴ بچے بمباری سے زخمی ہوگئے ہیں ،دشوار گزار اور پہاڑ ی علاقوں کی وجہ اور فون کی سہولت نہ ہونے سے باقی معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے مگر خدشہ ہے انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے اسی طرح واشک ناگ دھمگ میں فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رکھنے کے ساتھ کچھ علاقوں پہ بمباری کی اطلاعات ہیں ۔گزشتہ روز مشکے میں سول آبادیوں کو نشانہ بنا کر ۲ بزرگوں کو شہید اور کئی خواتین و بچوں کو شہید کیا ،جبکہ کاہان ،ڈیرہ بگٹی میں بھی چادر چار دیواری کی پامالی اور فرزندوں کا اغوا معمول بن چکا ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہ کہاکچھ دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خاص کر مشکے آواران،پنجگور و مکران کے بیشتر علاقوں میں فورسز کی سول آبادیوں پر بمباری میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ریاستی کاسہ لیس سول آبادیوں کو نشانہ بنا کر انھیں سرمچاروں کا کیمپ قرار دینے جیسے بیانات سے اپنی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،اقوام متحدہ و دیگر عالمی ادارے لب کشائی کر کے نام نہاد پارلیمانی جابروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ بی ایس او آزاد کے چےئرمین کی بازیابی کے لیے لگائے گئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پر حملہ اور بانک کریمہ بلوچ کے گھر پر متواتر گولہ بارود سے حملہ دراصل ظلم کی انتہاء ہے ،ترجمان نے کہا کہ افسوس تو اس بات پر ہوتا ہے کہ انسانیت و عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی فورسز کی بلوچ قوم پرجبر و ظلم پر خاموشی ہی اسے شے دے رہی ہے،تمام حملوں کی مزمت کرتے ہیں مرکزی ترجمان جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جرمنی زون بی ایس او آزاد کے چےئرمین کی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا اور کامریڈ لطیف جوہر کی تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے اظہار یکجہتی کے لیے جرمنی برلن میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے دو روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ ۷ سے۸ مئی کو لگا ئے گی تمام انسانیت دوست و سیاسی تنظیموں کو اس کیمپ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے جبکہ بی این ایم کراچی دھمگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے اظہار یکجہتی کے لیے ۹ مئی بروز جمعہ دوپہر ۲ بجے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب ریلی نکالے گی تمام سیاسی تنظیموں،سماجی و انسانیت دوست اداروں و عوام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔