|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2014

کوئٹہ میں ہونے والے ایک طاقتور بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں شدید بد امنی کے شکار شہر میں جمعرات کو ہونے والا یہ دھماکہ ڈبل روڈ پر ہوا ۔ سپریٹینڈنٹ آف پولیس، عمران قریشی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے تحت نادرا دفتر کے پاس پارک ایک موٹر سائیکل میں یہ بم نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی گونج پوری وادی کوئٹہ میں سنائی دی اور لوگوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ۔ قریشی نے کہا کہ اب تک یہ نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ دہشتگرد کسے نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اس دھماکے میں تین گاڑیاں اور تین موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ یہ سواریاں نادرا آفس کے باہر کھڑی کی گئی تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے،عمران قریشی نے کہا۔