|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2014

بہاولپور: وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے پہلے سولر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ بروجیکٹ سے ابتدائی طور پر 100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جسے ڈھائی سال کے عرصے میں 1000 میگا واٹ تک لے جایا جائے گا۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا تاہم اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔ اس موقع پر عمران خان کا نام لیے بغیر وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا احتجاج کرنے والے پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کم ہورہی ہے اور غربت کا خاتمہ ہورہا ہے،کیا ایسا نہیں ہونا چاہئے؟ وزیراعظم نے عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ احتجاج کی کال دینے والے بات چیت کے ذریعے مسئلے حل کریں ۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ جہاں جیت گئے وہاں ٹھیک اور جہاں ہارگئے وہاں دھاندلی کا الزام لگادیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کےساتھ ان کا اعتماد کا رشتہ ہے اور وہ غلط بیانی نہیں کرسکتے۔