|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2014

پشاور میں باچا خان چوک کے قریب خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پشاور سے ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے ظاہر شاہ شیرازی نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ سے تعلق رکھنے والے قبائلی افراد کی رجسٹریشن کے لئے قائم پر کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوور نے اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی پہلے فائرنگ کی اور ہھر مسجد کے قریب خود ایک دھماکے سے اڑا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوور نے 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا۔