|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2014

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس میں دو مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کردیں ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پچاس سالہ رہنما چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک ساڑھے پانچ انچ کی چھری اور ایک اینٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔ ڈان نیوز کے مطابق اسکالینڈ یارڈ کی جانب سے آج دو افراد محسن علی سیداورمحمد کاشف خان کامران کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ اسکالینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ آئے تھے اور عمران فاروق کے قتل کے بعد اسی شام لندن سے روانہ ہو گئے تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں افراد ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں اور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔