|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2014

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے پر پہنچے تو جنوبی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مختلف محاذوں پر بےمثال تیاری کے ساتھ چوکس ہے اور ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو ہمیشہ دنیا بھر میں سراہا گیا اور فوج قومی فوج کی حیثیت سے اپنی شاندار روایت کو آئندہ بھی جاری رکھے گی۔