|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2014

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ فراد ہلاک، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار یوسف ہلاک ہوگیا۔ مقتول گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔ ملیر جناح اسکوائر اورحب چوکی پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو فراد ہلاک ہو گئے۔ اسٹیل ٹائون میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا ، جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں گولیاں لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر کار اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔