|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2014

لاہور / کراچی: پنجاب اور سندھ کے بجٹ آج صوبائی اسمبلیوں میں پیش کئےجائیں گے، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے بجٹ ک منظوری دیدی ہے۔ پنجاب کا 10 کھرب 20 ارب سے زائد کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا، پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ مالی سال 15-2014 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 سو 10  ارب سے زائد رقم رکھنے کی تجویز ہے  جب کہ امن وامان کے لئے 9 ارب، تعلیم کے لئے 62 ارب اور صحت کے لئے 30  ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ ادھر سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ آج شام 5 بجے صوبائی بحٹ پیش کریں گے۔ اس سے پہلے 3 بجے سندھ کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں صوبائی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ سندھ کے بجٹ میں تعلیم کیلئے ایک سو 22 ارب، صحت کے لئے 46 اور امن و امان کے لئے 55 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔