|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2014

سلواڈور: ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو سے شکست کھانے والے  کیمرون کے اسکواڈ پر غداری کا الزام لگ گیا۔ اسکواڈ کو ہڑتال پر اکسانے والے سیموئل ایٹو بھی شائقین کی نظروں میں ولن بن گئے،انکے غصے اور تنک مزاجی کو ان کی فیلڈ میں کامیابیوں سے درگذر کیا جاتا رہا، البتہ اب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایٹوکا ملک ورلڈ کپ میں میکسیکو کیخلاف پہلے میچ میں شکست پر انھیں رعایت دینے کو تیار نہیں ۔ ایک اخبار کے ایڈیٹوریل میں چار مرتبہ افریقن فٹبالر آف دی ایئر اور ان کے ٹیم میٹس پر ملک سے غداری کا الزام لگایا گیا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانگی میں تاخیر کی تھی ۔ رقم کے معاملے پر ورلڈ کپ کے اسکواڈ کی ہڑتال کے سبب انتہائی مہنگی چارٹرڈ ایئرلائن کو برازیل روانگی کے لیے 24 گھنٹے انتظار کرنا پڑا تھا، پلیئرز اپنی فیڈریشن سے ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے اضافی رقم کا مطالبہ کررہے تھے، مطالبات پورے ہونے پر ٹیم برازیل پہنچی مگر پہلے میچ میں ناکامی ہی ہاتھ آئی۔