لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی حمایت کے لئے پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن فائزہ ملک نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوان اپنی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں، جس پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اورخراج تحسین پیش کرتےہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج نےشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ شروع کردیا ہے جس میں اب تک 120 سے زائد دہشتگروں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔