یہ: تحصیل چوبارہ کے علاقے نواں کوٹ سے گزشتہ روز اغوا کی گئی 20 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش درخت سے لٹکا دی گئی۔
لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی اللہ دتہ نے گزشتہ روز ایس ایچ او چوبارہ کو اطلاع دی کہ نامعلوم افراد ان کی 20 سالہ بیٹی مزملہ کو اغوا کر کے لے گئے جب کہ گھر میں موجود تالائی زیورات اور رقم بھی غائب ہے تاہم چوبارہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہر کرتے ہوئے لڑکی کی بازیابی کے لئے کوئی کاروائی نہ کی اور آج علی الصبح اہل علاقہ گھروں سے نکلے تو سڑک کنارے پٹرولنگ چیک پوسٹ سے چند گز کے فاصلے پر مزملہ کو مردہ حالت میں درخت کے ساتھ لٹکتے پایا۔ اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او چوبارہ کو دی لیکن گھنٹوں گزر جانے کے بعد پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ لاش تا حال درخت سے لٹکی ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقع میں ملوث لوگون کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا۔