بنوں: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے مزید 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شمالی وریزستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے خار ورسک میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود کم از کم 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 3 مشتبہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں 15 جون سے باضابطہ آپریشن شروع کررکھا ہے، آئی ایس پی آر نے آپریشن کے دوران 376 دہشتگردوں کے ہلاک اور 19 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔