|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2014

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں مبینہ عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہفتے کو دتہ خیل کے مضافاتی علاقوں محمد خیل، پوئی خیل اور بیگان کےعلاقوں میں موجود عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ اور پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی افواج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی نے بھی تازہ بمباری میں پانچ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واقعے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی اُس وقت ہلاک ہوا ، جب ہفتے کی صبح سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک نصب شدہ بم پھٹ گیا۔ ہلاک ہونےو الے زیا دہ تر شدت پسند ازبک باشندے تھے۔ میران شاہ کے علاقے میں اب تک چار سو سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جن میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں، جبکہ بارود بنانے والی 19 فیکٹریوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔