اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کو دنگا فساد کی بجائے خدمت کرنے کی طرف راغب کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 307 ارکان قومی اسمبلی لانگ مارچ میں شامل نہیں ہو رہے، 35ارکان کے ساتھ تحریک انصاف کا سونامی مارچ تنہا پرواز ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ لانگ مارچ ون ڈے ایونٹ ہوگا جو کوئیک مارچ میں تبدیل ہو جائے گا، لانگ مارچ کے باعث سی ڈی اے کے کام میں اضافہ ہو جائے گا۔
پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب خود بھی امن سے رہیں اور پاکستانیوں کو بھی رہنے دیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ ہم روز عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کا ہے۔