|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2014

تائی پے: تائیوان کے ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جریزے پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا جس کے باعث اطلاعات کے مطابق 51 افراد مارے گئے۔ رپورٹ میں فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔