|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2014

الجزائر: الجزائر میں برکینا فاسو سے الجائر جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے طایرے میں سوار تمام مسافروں اور عملے سمیت 116 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق طایرے میں آدھے سے زیادہ فرانسیسی باشندے سوار تھے۔ الجزئر کی فضائی کمپنی نے طیارہ نائیگر کے قریب گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ الجزائر کی اسٹیٹ نیوز ایجنسی اے پی ایس کے مطابق حکام کا فلائٹ اے ایچ 5017 سے برکینا فاسو سے اڑنے کے ایک گھنٹے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ الجزائر کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے‘ تاہم انہوں نے حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ نجی ہسپانوی کمپنی سوئفٹ ایئر جس کی زیر ملکیت یہ جہاز ہے نے تصدیق کی کہ اس کا ایئر ایجیریا کی جانب سے چلائے جانے والے ایم ڈی۔83 سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ برکینا فاسو میں ایئر الجیریا کے نمائندہ کارا ترکی نے نیوز کانفرنس کو مسافروں کی تفصٰلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر ٹرانزٹ ویزا پر تھے جس میں 50 فرانچ، 24 برکینابے، آٹھ لبنانے، چار الجزائر، دو لگزمبرگ جبکہ بلیجیئم، سوئٹزرلینڈ، نائیجرین، کیمرون، یوکرین اور رومانیہ کا ایک باشندہ شامل تھا۔ تاہم لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں کم از کم دس لبنانے باشندے سوار تھے۔ اسپین کی پائلٹ یونین سیپلا کی ترجمان کے مطابق چھ کریو ممبران کا تعلق اسپین سے تھا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک بج کر 17 منٹ پر برکینا فاسو سے ارا اور اسے 5 بجکر 10 منٹ پر الجائر پہنچنا تھا، طیارے کا آخری بار کنٹرول ٹاور سے رابطہ ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جب وہ مالی کی حدود میں پروا کر رہا تھا۔ برکینا فاسو کے وزیر اوئیدراگو نے کہا کہ فلائٹ نے نیامے میں واقع کنٹرول ٹاور سے راستہ تبدیل کرنے کی اجازت مانگی کیونکہ ان کے روٹ پر شدید ہوائی طوفان تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں دنیا بھر میں طیارے گرنے اور حادثات کا شکار ہونے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ملائیشیا کا طیارہ ایم ایچ 17 مشرقی یوکرین میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہ ہو سکا لیکن یوکرین اور روس نواز باغی ایک دوسرے پر طیارے کو گرانے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ پھر بدھ کو تائیوان کے مغربی ساحل کے ایک جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔