|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2014

گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں معمولی رنجش پر زمیندار کے بیٹے نے ایک دس سالہ بچے کو موٹر پردھکا دے دیا جسکے نتیجے میں وہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگیا۔ گجرات کے نواحی گاؤں چک بھولا میں بااثر زمیندار کے بیٹے نے معمولی رنجش کی بنا پر کھیلتے ہوئے دس سالہ تبسم شہزاد کو موٹر پر دھکا دیدیا جس کی زد میں آکر بچے کے دونوں بازو جسم سے جدا ہوگئے۔ بچے کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال عزیز بھٹی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بچہ اپنے والدین کا اکلوتہ بیٹا ہے۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر گجرات کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ پولیس نے چوبیس سالہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔