کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر عید کے دوران کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ پابندی یکم اگست تک نافذالعمل ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔
یادرہے کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ٹاگٹڈ آپریشن جاری ہے تاہم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے شہر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے کورکمانڈر کراچی کو ٹیلی فون کرکے آپریشن میں رینجرز کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔