سیالکوٹ: بجوات سیکٹر پر تعینات چناب رینجرز کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے حساس نقشے اور دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔
بھارتی فوجی نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے بجوات سیکٹر سے خفیہ طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات چناب رینجرز کے اہلکاروں نے اس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
بھارتی فوجی کی تلاشی کے دوران رینجرز اہلکاروں کو اس کے قبضے سے حساس نقشے اور دستاویزات برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد بھارتی اہلکار کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔