|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2014

اسلام آباد: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنے مطالبات کی قبولیت اور نظام کی تبدیلی کے نعرے کے ساتھ پاکستان تحریک کا آزادی اور عوامی تحریک کا انقلاب مارچ آج دوسرے دن اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ دونوں جماعوں کے قائدین نے گزشتہ روز لاہور سے اپنے مارچ کا آغاز کیا تھا جس کی آخری منزل دارالحکومت اسلام آباد ہے۔ لاہور سے روانگی کے بعد کارکنوں اور پولیس درمیان کسی قسم کی جھڑپ نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ شام گئے حکومت نے آزادی اور انقلاب مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی بھی اجازت دے دی۔ عمران خان کا عزم ہے کہ وہ اسلام آباد میں پہنچ کر ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ایک حقیقی جمہوریت لے کر آئین گے اور موجود نطام کو تبدیل کرے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔ ادھر پاکستان عوامی تحریک نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ انقلاب اور آزادی مارچ دونوں ساتھ ساتھ چلیں گے۔ تحریک انصاف کے آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ خبروں سے آگاہ رکھنے کے لیے ڈان اردو لائیو کوریج پیش کررہا ہے۔