|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2014

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کے آئینی اور انتخابی عمل کی ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے، لہٰذا پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جانے چاہیٔیں۔ مزید یہ کہ امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کررہا ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی صورتحال کو کسی صورت تشویشناک نہیں کہا جاسکتا، اور یہ کہ فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیٔے۔ مزید یہ کہ سیاسی ڈائیلاگ کے لیے کافی گنجائش موجود ہے اور اسے پُرامن رہنا چاہیٔے۔