|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2014

خیرپور: فیض گنج میں مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ اسی دوران فیض گنج میں اس کی نواب شاہ سے سکھر جانے والی وین سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔