لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہےکہ جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اتنا صبت کیا وہیں تھورا مزید صبر کرلیں گورنر پنجاب اورسندھ تاحال بھر پور کوشش کرر ہے ہیں۔
لندن سے جاری اعلامیئے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تاحال بھر پور کوشش کرر ہے ہیں کہ معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی کہ انہوں نے جہاں اتنا صبروتحمل سے کام لیا وہاں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ سب مل کر دعا کریں کہ ہم لوگ بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے معاملات کو بہتربنانے کی جو کوشش کررہے ہیں اللہ انہیں کامیاب بنائے۔ دونوں فریقین جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے صبروتحمل اورسوچ وبچار کے بعد فیصلہ کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹرطاہرالقادری نے ان کے مؤقف کی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت سے براہ راست مزاکرات کی ناکامی اور خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے آج یوم انقلاب کا اعلان کیا ہے۔