|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2014

باغ: لائن آف کنٹرول کے قریب باغ کے علاقے کیلر سیکٹر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک افسر سمیت پاک فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ جمعرات کو لائن آف کنٹرول کے قریب باغ کے علاقے کیلر سیکٹر میں فوجی اہلکار اپنی معمول کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے گشت پر تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آن گرا۔ حادثے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے، جن میں ایک افسر بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان نے بھی لائن آف کنٹرول کے قریب باغ کے علاقے کیلر سیکٹر میں مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے تین جوانوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔