|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2014

اہم ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام تک ملتوی

اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ اجلاس اب پیر کی شام پانچ بجے ہوگا۔ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے اور بہتر راستے کی تلاش کے لیے یہ اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
‘اعتزاز احسن پر لگائے گئے الزامات پر وزیراعظم معافی مانگیں’

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام تک ملتوی

اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ اجلاس اب پیر کی شام پانچ بجے ہوگا۔
2 گھنٹے پہلے

خدارا کابینہ میں تبدیلی کریں،اعتزازاحسن

اعتزازاحسن نےوزیراعظم سے کابینہ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری مرتبہ اس مقام تک پہنچے ہیں، خدارا اپنے دائیں بائیں دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی سیاست غلط ہے اور میں چاہوں تو ساری اپوزیشن کوباہر لے جاسکتا ہوں۔
2 گھنٹے پہلے

وزیرداخلہ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اعتزازاحسن

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اعتزاز احسن کی گفتگو کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کچھ کہتے ہوئے پائے گئے، جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار ابھی بھی دھمکیاں دے رہےہیں۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار ابھی بھی وزیراعظم کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، اب میں کیا کروں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے دیکھنے کے بجائے چوہدری نثار باہر کھڑے مجمعے کو دیکھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ طالب علموں کابحث مباحثہ نہیں، وزراء کوبردباررہنا چاہیے۔
2 گھنٹے پہلے

اعتزاز احسن کی وزراء پر شدید تنقید

انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ اجلاس جو آپ کی طاقت بن رہا ہے، یہ آپ نے خورشید شاہ اورمیرے مشورے پر بلایا ہے، لیکن اس طاقت کے بعد آپ کے وزراء کا لہجہ ہی بدل گیا ہے۔اعتزاز احسن نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلے سے آپ کو چھوڑ چکے ہوں، آپ کب تک ان کی طرف سے معذرت کرتے رہیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پرلینڈ مافیا کی وکالت اورایل پی جی کوٹہ لینےکاالزام لگایا، اس پر بات کرنا میرا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کا بزنس میری بیوی کرتی ہے ۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجھے ٹھنڈا ہونے کا مشورہ دینے والے خود جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔
2 گھنٹے پہلے

وزیراعظم کی معذرت پر ان کا ممنون ہوں، اعتزاز احسن

سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وزیراعظم نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے معافی بھی مانگی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے شہید بھٹو اور شہید بی بی کی جماعت نے عزت بخشی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پر گھٹیا الزام لگائے اور ان پر بات کرنا میرا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے دائیں بائیں دیکھیں، کہہیں آگ لگانے والے آپ کے ارد گرد تو نہیں بیٹھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میری سیاست کو 50 سال ہوگئے ہیں اور جنرل پرویز مشرف کو بھگانے میں بھی میرا چھوٹا سا کردار رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے مشرف کے دور میں وزیراعظم بننے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جوشخص سیاست کو تجارت بنالے اس کی کوئی عزت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر زرداری کو بھی بہت سے چیلنچز کا سامنا تھا، اب حکومت کو بردباری کامظاہرہ کرنا چاہیے۔
2 گھنٹے پہلے

مجھے اقتدار نہیں یہ ایوان عزیز ہے، نواز شریف

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ میرے استعفیٰ کی بات کرتے ہیں، لیکن مجھے اپنے اقتدار سے زیادہ یہ ایوان اور جمہوریت عزیز ہے۔ ان کا کہنا ہم یہاں آج آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ رات میں ہوا میں نے اس پر اعتزاز احسن سے خود معذرت کی اور میں اس ایوان میں ایک بار پھر معافی مانگتا ہوں۔
2 گھنٹے پہلے

گزشتہ رات جو ہوا اس پر افسوس ہے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسا کوئی موقع آئے، ہمیں جمہوریت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کے بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک واقعہ پہلے بھی ہوا جس کو دوستوں نے مل کر ٹھنڈا کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ پارلیمنٹ آج متحدہے۔
3 گھنٹے پہلے

اپوزیشن کی تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،راجا ظفرالحق

انھوں نے اپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سینیٹر راجا ظفرالحق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن خیالات کا اظہار تین دن سے اس ایوان میں ہو رہا ہے، وہ حب الوطنی کے جذبے کے تحت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، ہمارا بھی فرض ہے کہ اس آگ کو ٹھنڈا کریں، ورنہ اس کا فائدہ کوئی اور اٹھاسکتا ہے۔
3 گھنٹے پہلے

‘میاں صاحب! آپ کے وزیر نے اچھی خبر نہیں دی’

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اب آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا اور چوہدری نثار اب ایوان میں آکر کر معافی مانگیں۔قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اعتزاز احسن کے متعلق دیے گئے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اس بیان پر ایک کمیٹی بنائی جائے اور معلوم کیا جائے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اس ایوان کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لوگ پارلیمنٹ سے امید لگا کر بیٹھے تھے، لیکن آپ کے وزیر نے اچھی خبر نہیں دی۔
3 گھنٹے پہلے

‘ہم سب ماضی کو بھلا کر پارلیمنٹ میں متحد ہوئے ہیں’

خورشید شاہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ دیکھیں کہ آپ کی آستین میں کون سا ایسا سانپ ہے، جو آپ کو ڈس رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ماضی کو بھلا کر پارلیمنٹ میں متحد ہوئے ہیں، لیکن حکومت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو سازشیں کررہے ہیں۔ قائدِ حزبِ اختلاف نے گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے دیے گئے بیان پر ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
3 گھنٹے پہلے

پارلیمنٹ ایک طاقت بن کر ابھری ہے، خورشید شاہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشد شاہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران میں پارلیمنٹ ایک طاقت بن کر ابھری ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایوان جمہوریت بچانے کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے افہام و تفہیم کا سبق ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نواز شریف نہیں، بلکہ جمہوریت کی کمزوری ہوگی۔
3 گھنٹے پہلے

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جمعہ کی صبح ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی بحران اور دھرنوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
3 گھنٹے پہلے

سیاسی جرگے کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے، نواز شریف

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے تیسرے دن کی کارروائی کے اختتام پر حکومتی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاسی جرگے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ ان کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔
3 گھنٹے پہلے

ابھی تک سنجیدہ مذاکرات کا دور شروع ہی نہیں ہوا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے  کہا ہے کہ ابھی تک سنجیدہ مذاکرات کا دور شروع ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رفتار رے لگ رہا ہے کہ صرف 30، 40 میں تو کمیشن بھی نہیں بن سکے گا جبکہ ن لیگ کی پیشکش سے تو معاملات حل ہونے میں چار، پانچ سال لگ جائیں گے۔ ان کے مطابق الزام جس پر ثابت ہوگیا وہ سیاسی طورپر ختم ہوجائےگا جبکہ اگر ہمارے الزامات غلط ثابت ہوجاتے ہیں تو یہ ن لیگ کی بڑی سیاسی فتح ہوگی۔
3 گھنٹے پہلے

اگر کمیشن ثابت کردےکہ دھاندلی ہوئی تو ہم مستعفی ہوجائیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر کمیشن ثابت کردے کہ دھاندلی ہوئی تو ہم مستعفی ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر اسمبلیاں توڑ دی گئیں تو انخابی اصلاحات کون لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی بنانے پر تحریک انصاف اور ہم متفق ہوگئے تھے جبکہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔
3 گھنٹے پہلے

حکومت اور تحریک انصاف میں بات چیت شروع کروادی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے سربراہ اور حکومت، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرنے والے جرگے کے سربراہ سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوں کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بات چیت شروع کروادی ہے اور جیسے ہی رحمان ملک اسلام آباد پہنچیں گے، مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی جبکہ ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تاخیر کی صورت میں ملک اور قوم کا نقصان ہوگا۔
3 گھنٹے پہلے

دھرنا جاری رہے گا، طاہر القادری

طاہر القادری نے کہا کہ جب تک غریبوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا، عوامی تحریک کا اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل سے انقلاب مارچ اسکول کھولے جارہے ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہنے والے لوگ دھرنے میں بلیک بورڈز اور چاکس بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا میں شریک افراد کا اب یہی گھر ہے، کامیابی تک یہیں رہیں گے۔
3 گھنٹے پہلے

چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونا حکومت کی ناکامی ہے، طاہر القادری

طاہر القادری نے کہا کہ وہ اور ان کے کارکنان چینی صدر کا پھولوں کے ساتھ استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل فخر دوست ہے جبکہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔
3 گھنٹے پہلے

پارلیمنٹ بتائے شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی، طاہر القادری

طاہر القادری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ منہاج القرآن کے باہر بیریئر قانونی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے جج نے لکھا جو کچھ ہوا حکمرانوں کی مرضی سے ہوا۔ طاہر القادری نے کہا کہ خدا کیلیے فیصلہ پڑھو اور پھر فیصلہ کرو کہ قانون کے باغی کون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے شہباز شریف کو قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا، پارلیمنٹ بتائے ان کے خلاف فیصلہ کیوں نہیں آیا۔
3 گھنٹے پہلے

ماڈل ٹاؤن سانحے کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، طاہر القادری

ماڈل ٹاؤن کی انکوائری میں ثابت ہوگیا کہ کون ذمہ دار ہیں تاہم تمام ذمہ دار افراد دنداتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل کیا جائے تاہم ابھی ہر کسی کو دھرنے دینے والے لشکری نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو معصوم لوگوں پر گولی چلانے والے نظر کیوں نہیں آتے۔
3 گھنٹے پہلے

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر افسوس کا اظہار کافی نہیں، طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس گزشتہ کئی روز سے جاری ہے تاہم کسی نے یہ نہیں سوال اٹھایا کہ دھرنے کے شرکا یہاں کیوں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہ ہمدری کی جاتی ہے کہ ہمیں ماڈل ٹاؤن سانحے پر افسوس ہے، یہ کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بارش کے موسم کے باوجود یہاں موجود ہیں جنہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے، کوئی ان کے دکھوں کو پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیم یافتہ لوگ ہیں اور پاکستان کے پرامن شہری ہیں۔