|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2014

شمالی وزیرستان: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف یوم دفاع فوجی دستوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں منا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی پہنچ گئے، جہاں وہ آج کا دن شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں کے ہمراہ گزاریں گے۔  
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو گزشتہ ہفتے دہشت گردوں سے کلئیر کیا گیا تھا۔