|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنوں کی صورتحال اور دونوں جماعتوں اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔