|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2014

اسلام آباد: افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان، مہمند ایجنسی چیپٹر کے ایک سابق ترجمان اکرام اللہ مہمند کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ اکرام اللہ کو کچھ عرصہ قبل افغان نیشنل آرمی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اکرام اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم دفتر خارجہ یا حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔ کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکرام اللہ مہمند کو مزید تفتیش کے لیے مہمند ایجنسی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔