|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2014

کراچی: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پولیو کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کےمطابق دنیا بھر کے پولیو کیسز میں سے 82 فیصد کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے جس کے تحت پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پولیو کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کے 166 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مزید پولیو کے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کا علاقہ گڈاپ ٹاؤن  پولیو کا گڑھ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں ایک ہی روز کے دوران 13 پولیو کیسز کا انکشاف ہوا تھا جن میں زیادہ تر بچوں کی تعداد قبائلی علاقوں سے تھی جبکہ پولیو کے بڑھتے ہوئے وائرس کے باعث پاکستان میں عالمی پابندیوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔