لاہور: نجی اسپتال میں ز لیپروسکوپک سرجری کے ذریعے بچے کا موٹاپا کم کرنے کے لیے پاکستان میں پہلی بار کامیاب آپریشن کیا گیا۔
آپریشن ڈاکٹر معاذ الحسن اور ان کی ٹیم نے کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے بچے پیدائشی طور پر موٹاپے کے علاوہ ذہنی نشوونما میں کمی، آنکھوں، دل اور گردہ کے امراض بھی مبتلا ہوتے ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان میں ایسے بچوں کا کوئی علاج موجود نہیں تھا اور والدین ایسے بچوں کو برطانیہ، امریکا، یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں لے جایا کرتے تھے لیکن اب مقابلتاً یہ آپریشن تقریباً 5 گنا کم قیمت پر میسر ہوگا اور اس سے پہلے یہ سرجری صرف بڑی عمر کے لوگوں میں کی جاتی تھی۔
پاکستان میں پہلی بار بچے کا موٹاپا کم کرنے کیلیے کامیاب سرجری
وقتِ اشاعت : September 23 – 2014